Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شعیب اختر اور تفضل رضوی تنازعہ، بوم بوم نے بڑی پیشکش کردی

شائع 02 مئ 2020 01:09pm

سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان تنازعہ حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

ٹوئٹ میں لکھا کہ شعیب اختر پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک رہے ہیں۔ وہ وکلاء برادری اور قانون کا احترام بھی کرتے ہیں۔ امید ہے کہ تفضل رضوی کے ساتھ ان کے معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں گے۔

شعیب اختر نے عمر اکمل کے معاملے پر تفضل رضوی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نالائق کہا تھا جس پر تفضل رضوی نے اُنہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔